ایکسائز پولیس چیک پوسٹس صرف مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے ہیں، مکیش کمار چائولہ

بدھ 21 اکتوبر 2020 16:17

ایکسائز پولیس چیک پوسٹس صرف مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے ہیں، مکیش کمار چائولہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چائولہ نے کہاہے کہ ایکسائز پولیس چیک پوسٹس صرف مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے ہیں۔مکیش کمار چائولہ نے اپنے ایک بیان میں ایکسائز پولیس افسران، ہلکاروں کو عام شاہراہوں اور ہائی ویز پر گاڑیوں کی غیر مجاز جانچ پڑتال کرنے سے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ گاڑیوں کے کاغذات اور ٹیکس چیک کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ غیرضروری عمل ہے اور اس کی فوری حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے، گاڑیوں کے کاغذات کی ہراساں کرنے اور غیر مجاز / غیرضروری جانچ پڑتال کے سلسلے میں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جو ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایکسائز پولیس کو کسی بھی جگہ ہر ایک گاڑی کی جانچ پڑتال کرنے کی اجازت نہیں ہے، سڑک کے وسط میں گاڑیاں روک کر ٹیکس ادا کرنے والی گاڑیوں کو روکنے کے مجاز نہیں ہیں۔مکیش کمار چائولہ نے کہاکہ گاڑیوں کو بلا جواز روکنے اور گاڑیوں سے سامان اتارنے کی کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، مستقبل میں ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چاہے بصورت دیگر وہ متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں