خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے حوالے سے قومی ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:56

خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے حوالے سے قومی ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے ہفتے کے روز قومی چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی ہیلپ لائن: 0213- 873-7373 کا افتتاح کیا۔ گورنر ہائوس میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول نے اظہار تشکر کیا کہ اس طرح کے سنگین معاملے پر عوامی طور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے کیونکہ اس سے منسلک بدنامی ایک حد تک کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سول ، فوجی ادارے اور این جی اوز بھی چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے امید ظاہر کی کہ اس بیماری کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی سے ملک میں اموات کے تناسب کو کم کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ جلد سے جلد پتہ لگانا ہی اس کی بہترین روک تھام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب بھی اس دور میں ملک کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین چھاتی کے کینسر سے منسلک داغ کی وجہ سے ان کی علامات پر گفتگو کرنے سے گریزاں ہیں۔

خاتون اول نے ریمارکس دیئے کہ بیماری کے علاج کے لئے صحت کی سہولیات کا فقدان اور مہنگا علاج چیلنج ہیں۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے اعلان کیا کہ چھاتی کے کینسر سے متاثرہ مریضوں کے ڈیٹا کو مرتب کرنے کا کام بھی جلد شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے خود جانچ پڑتال اور علامات کو ذہن میں رکھنے اور پیغام عام کرنے پر زور دیا۔ دو سال قبل آگاہی مہم کا آغاز کرنے والی خاتون اول نے اس کی حمایت کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا کیونکہ چھاتی کے سرطان کے معاملے کو عوامی خدمت کے پیغامات چلانے کے علاوہ نشریات اور اشاعتوں میں بھی جگہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر میڈیا اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس مرض کے بارے میں شعور کو اکتوبر کے مہینے تک محدود نہ رکھیں۔ آگاہی پروگرام میں توسیع کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سیمینار ہونے چاہئیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ اس مقصد کے لئے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گھر گھر جاکر پیغام پھیلانے کی تربیت دی جائے گی۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی اہلیہ ریما عمران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سب سے بڑا چیلنج چھاتی کے کینسر کے بارے میں عوام میں لاعلمی تھا جو ایک لاعلاج بیماری نہیں تھی۔ انہوں نے شعور کی توسیع پر بھی زور دیا۔ ریما عمران نے بتایا کہ یہ خطے میں اور پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے اس طرح کی مہم شروع کرنے پر خاتون اول کا شکریہ ادا کیا اور پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر زرمینہ بختیار ، ڈاکٹر روفینہ سومرو اور حسینہ معین نے بھی خطاب کیا۔ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (نیپا)کے فارغ االاتحصیل نے بھی ایک ڈرامہ پیش کیا۔\932\867

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں