وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا اعلان خوش آئند ہے، سید مصطفی کمال

حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی رسہ کشی چھوڑیں اور جمہور کی طرف توجہ دیں تاکہ حقیقی جمہوریت مضبوط ہوسکے

منگل 24 نومبر 2020 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا اعلان خوش آئند ہے بشرطیکہ یہ اعلان بھی دیگر اعلانات کی طرح محض اعلان کی حد تک محدود نہیں رہے۔

(جاری ہے)

حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی رسہ کشی چھوڑیں اور جمہور کی طرف توجہ دیں تاکہ حقیقی جمہوریت مضبوط ہوسکے، ملک میں موجود سیاسی قیادت اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں تو انتخابی اصلاحات کر کے جمہوریت کو مضبوط بنائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی انتخابات چوری نہ کر سکے اور نہ دھاندلی کا الزام لگا سکے۔

عوام کا اعتماد نظام پر صرف اسی صورت میں بحال ہوسکتا ہے جب انتخابی اصلاحات کی جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے کشمیر تک جو بھی تباہی ہے وہ نظام کی خرابی، نااہل طرزِ حکمرانی اور عوامی احتساب کا دروازہ بند ہونے کا نتیجہ ہے۔ المیہ تو یہ ہے کہ انتخابی اصلاحات کی بات کرنے والے جمہوری حکمرانوں نے ملک بھر میں جمہوریت کی پہلی سیڑھی ہی توڑ دی ہے۔ جمہوری حکمرانوں نے جمہوریت پہ کو کردیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں