بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں جاری

تقریب کی کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا

بدھ 25 نومبر 2020 20:34

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تیارں زور و شور سے جاری ہیں۔بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب جمعہ 27 نومبر کی شام بلاول ہاوس کراچی میں ہوگیذرائع کے مطابق محمود چوہدری کے خاندان کے تمام افراد کل کراچی پہنچیں گے، جن کی مہمان داری کے لیے بلاول ہاوس کا عملہ مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر کی صاحبزادی اور امریکی بزنس مین کے صاحبزادے کی منگنی کی تقریب بلاول ہاوس کے اوپن ایریا میں ہوگی۔رائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری صاحبزادی کی منگنی کی تقریب سے متعلق جاری تیاریوں سے مکمل طور پر آگہی رکھے ہوئے ہیں۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بلاول ہاوس میں تعینات عملے کے کورونا وائرس کے سیمپل لے لیے گئے ہیں جبکہ تقریب کی کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا۔تقریب کے لیے بلاول ہاوس کی سجاوٹ کرنے والا عملہ تمام کام جمعرات کی رات تک مکمل کرلے گا۔ذرائع کے مطابق مہمانوں کو کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ضوابط پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں