سی ای او پی آئی اے نے 8 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کرلیا

پی آئی اے نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پیشکشیں طلب کرلی،تمام جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پر لئے جائیں گے، ذرائع

بدھ 2 دسمبر 2020 14:52

سی ای او پی آئی اے نے 8 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء)سی ای او پی آئی اے نے 8 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے لئے 8 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پر لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پیشکشیں طلب کرلی ہیں اور یہ پیشکش 170 سیٹوں والے جہاز خریداری کے لییکی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جہاز جنوری سے دسمبر 2021 کے دوران لازماً پی آئی اے کے حوالے ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں