ٹرانسجینڈر پروٹیکشن آف رائٹ ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق درخواست ،وزارت انسانی حقوق نے جواب جمع کرادیا

بدھ 2 دسمبر 2020 16:47

ٹرانسجینڈر پروٹیکشن آف رائٹ ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق درخواست ،وزارت انسانی حقوق نے جواب جمع کرادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سندھ ہائی کورٹ میں ٹرانسجینڈر پروٹیکشن آف رائٹ ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق درخواست کی سماعت منسٹری آف ہیومین رائٹس نے جواب جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ٹرانسجینڈر پروٹیکشن آف رائٹ ایکٹ سیمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی منسٹری آف ہیومین رائٹس نے جواب جمع کرادیا ٹرانسجینڈر پروٹیکشن آف رائٹس کے رولز کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے تمام متعلقہ وزارتوں سے بھی مشاورت اور رائے بھی لے لی گئی ہے کرونا وائرس کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہوا ٹرانسجینڈر پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ پر عمل درآمد کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں وزیر اعظم کی جانب سے جو ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے ان میں ٹرانسجینڈرز کو بھی شامل کیا گیا ہے ٹرانسجینڈرز بھی ہیلتھ کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے ہیلتھ کارڈ ان ٹرانسجینڈرز کو جاری بھی کئے گئے ہیں جن کے شناختی کارڈ پر انکی شناخت درج ہے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ٹرانسجینڈرز کے لئے الگ وارڈ مختص کردیا گیا ہے اسلام آباد میں ٹرانسجینڈرز پروٹیکشن سینٹر بھی بنایا جارہا ہے ٹرانسجینڈرز سے پولیس کے رویے سے متعلق سیمنارز کرائے گئے ہیں عدالت نے ٹرانسجینڈرز پروٹیکشن آف رائٹس رولز پر عمل درآمد کے لئے ڈیڑھ ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں