عذیر بلوچ کیخلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ

منگل 19 جنوری 2021 13:52

عذیر بلوچ کیخلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) کراچی کے جیل کمپلیکس میں واقع انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کوپولیس کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس مقدمے کے ملزمان میں امین بلیدی، راشد بنگالی و دیگر بھی شامل ہیں۔پولیس نے کہاکہ پولیس مقابلے کے اس مقدمے میں ملزمان حبیب جان، جمشید اور احمد اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان ملزمان کے خلاف 2012 میں بغدادی تھانے میں پولیس مقابلے کا مقدمہ درج ہوا تھابعدازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں