سینیٹر سراج الحق و دیگر رہنماؤں سرفراز احمد کے بھائی کے انتقال پر ملاقات واظہار تعزیت

پیر 25 جنوری 2021 22:51

سینیٹر سراج الحق و دیگر رہنماؤں سرفراز احمد کے بھائی کے انتقال پر ملاقات واظہار تعزیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد کے بھائی نثاراحمدکے انتقال پر ان کے گھر جاکر ملاقات واظہار تعزیت کیا ۔ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری محمد اصغر ،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امراء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، عبد الوہاب ،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،ڈپٹی سکریٹری یونس بارائی ودیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرحوم کے نواسے اور اعجاز احمد بھائی کے حافظ بچوں سے تلاوت کروائی اور آخر میں مرحوم کی مغفرت کی دعاء بھی کروائی۔دریں اثناء مرحوم کے انتقال پر نائب امراء برجیس احمد،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، انجینئر سلیم اظہر، محمد اسحاق خان،ڈپٹی سکریٹریز راشد قریشی، حافظ عبد الواحد شیخ،عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ِڈپٹی سکریٹریز اطلاعات صہیب احمد، نذیر الحسن ودیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، لواحقین و پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں