آپ کو ڈھائی سال کے بعد سندھ کے لوگوں کا خیال آیا ہے، اویس شاہ

عمران نیازی صاحب آپ کو عملی طور پر کچھ کرکے دکھانا ہو گا یہ لالی پاپ نہیں چلے گا،صوبائی وزیر

ہفتہ 17 اپریل 2021 05:03

آپ کو ڈھائی سال کے بعد سندھ کے لوگوں کا خیال آیا ہے، اویس شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سکھر پر صوبائی وزیر اویس شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ مہمان نواز ہیں آپ کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کو ڈھائی سال کے بعد سندھ کے لوگوں کا خیال آیا ہے۔ عمران خان صاحب آپ کو عملی طور پر کچھ کرکے دکھانا ہو گا یہ لالی پاپ نہیں چلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کہتے ہیں 18 ویں ترمیم کے بعد تمام فنڈز صوبوں کو منتقل ہوجاتے ہیں، وزیر اعظم بتائیں کہ سندھ کے اربوں روپے وفاق نے کیوں روک رکھے ہیں، سندھ کے لوگ کیسے آپ کی بات کو سچ جانیں،کراچی کے لیے گیارہ سو ارب کے پیکیج میں نو سو ارب سندھ حکومت کے تھے آپ نے تو وفاق کے حصے کے دو سو ارب بھی نہیں دئیے۔ اویس شاہ نے کہا کہ سندھ میں ترقی نہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں لیکن سندھ کے پیسے وفاق کے پاس ہیں وہ دیتے نہیں ہیں۔

آپ اپنے قول اور فعل میں سچے تو ثابت ہوں تب سندھ کے عوام آپ پر اعتبار کریں گے۔ میں آپ کے سندھ کے لیے 446 ارب کے پیکیج کو لالی پاپ ہی کہوں گا۔                                                                                                                                                                                       

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں