گزشتہ 24 گھنٹوں میں21 مریض انتقال کرگئے ،1683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 24 جولائی 2021 22:53

گزشتہ 24 گھنٹوں میں21 مریض انتقال کرگئے ،1683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں21 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور368 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16156 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں1683 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا10.4 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد5814 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 4873600 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور364767 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید368 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد322786ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا88.5فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 36167 مریض زیر علاج ہیں جن میں سی34957 گھروں میں ،69 آئسولیشن سینٹرز میں اور1141 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ1008 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سی81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 1683 نئے کیسز میں سے 1447 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 566،ضلع جنوبی 338، ضلع وسطی 273، ملیر 111، کورنگی 105 اور ضلع غربی میں سے 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 51 ، شہید بے نظیر آباد 19، جامشورو 17، بدین اور ٹنڈو الہیار15۔

15،تھرپارکر 12، میرپورخاص اور عمرکوٹ 10۔10، سجاول 9،سکھر اورخیرپور6۔ 6، دادو ، ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان 7۔ 7،سانگھڑ 4، نوشہروفیروز اور گھوٹکی3۔ 3، کشمور اور لاڑکانہ 2۔2، مٹیاری اور شکارپور میں سی1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں