اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس کراچی میں کرونا سے بچائو کے لیئے فائزر ویکسینیشن کا آغاز

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی خوش آئند ہے،وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی کرونا کے خلا ف پالیسی کو پوری دنیا نے سراہاہے،حنید لاکھانی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سندھ حکومت اور ڈی سی سینٹرل طلحہ سلیم کے تعاون سے اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں کرونا سے بچائو کی فائرز ویکسینیشن کا آغاز، فائونڈر چیئر مین اقرا ء یونیورسٹی حنید لاکھانی اور ڈی سی سینٹرل طلحہ سلیم نے ویکسینین کے نظام کا جائزہ لیا، ڈی سینٹرل طلحہ سلیم کی اقراء یونیورسٹی کے زیر انتظام کرونا سے بچائو کے اقدامات پر تعریف اور اقرا ء یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم اور کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسے تعلیمی ادارے بہت کم ہیں جہاں عوام الناس کے لیئے ویکسین لگوانے کے لیئے اتنے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہوں ، اس موقع پر کرونا وائرس سے بچائو کے لیئے ویکسین لگوانے کے انتظامات پر حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی حکومت کے انتظامات قابل ستائش ہیں ، پاکستانی حکومت کی کرونا وائر س کے پھیلائو کو روکنے کے لیئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کو پوری د نیا نے سراہا اور تعریف ہوئی اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستانی قوم نے ایک ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیا اور اپنی معاشرتی ذمہ داری کو بھرپور انداز میں نبھایا اور کرونا وائرس سے بچائو کے لیئے بھرپور احیتاطی تدابیر اختیار کیں جس کے مثبت نتائج آج ہم سب کے سامنے ہیں، انہوں نے کہا کہ جس ملک کے پاس بہترین ہسپتال اور جدید ٹیکنالوجی ہے وہاں بھی یہ وائرس پھیلا جس کا واحد حل ویکسینینشن اور احتیاط ہے ابھی بھی جن لوگوں میں نزلہ اور زکام کی شکایات شدت اختیار کر جائیں انہیں ہسپتال جانا چاہیے تا کہ بروقت قابو پایا جا سکے کرونا وائرس کے مریضوں میں کمی خوش آئند ہے اور امید ہے سال رواں میں ہم اس وبا سے مکمل طور پر نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ متحد ہوکر اور ایک قو م بن کر ہم ہر پریشانی اور مسئلے کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں عوام جب متحد ہوتی ہے تو ایک قوم بنتی ہے اور کسی بھی قوم کو شکست دینا مشکل ترین کام ہوتا ہے جس طرح ہم نے ایک قوم بن کر کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکا اور ویکسینیشن کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس ہی طرح ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لئے بھی بڑھ چڑھ کر کام کرنا ہوگا تا کہ ہمارا ملک مشکلات سے نکلے اورترقی کی راہ پر گامز ن ہو سکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں