عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ایسز میٹ 2-2021 کا جائزہ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:56

عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ایسز میٹ 2-2021 کا جائزہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) ڈسٹنگوشڈ وزیٹرز ڈے کی مناسبت سے تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر جاری کثیر ملکی عسکری فضائی مشق ’’ایسز میٹ 2-2021‘‘کا جائزہ لیا۔ معزز مہمانان گرامی میں ایئر وائس مارشل امتیاز ستار(کمانڈر ایئر فورس اسٹریٹجک کمانڈ)، میجر جنرل آصف محمود گورایا(جی او سی 3 ائیر ڈیفنس ڈویژن)،ایئروائس مارشل شاہد منصور جہانگیری(ڈائیریکٹر جنرل جوائنٹ آپریشنز)، ایئر وائس مارشل کاشف قمر(ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس)، ایئروائس مارشل اکرام نور(مشیر برائے ایڈمنسٹریشن سربراہ پاک فضائیہ)، ایئروائس مارشل عاصم رشید ملک(ڈائریکٹر جنرل ایرو انجینئرنگ)اورریئر ایڈمرل نعیم سرور(ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پاک بحریہ)شامل تھے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ 15 اکتوبر، 2021 سے شروع ہونے والی دوہفتوں پر محیط ان فضائی مشقوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں جبکہ برطانیہ اور ازبکستان کی فضائیہ کو بطور مبصر مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔معززین نے مشقوں میں حصہ لینے والی فضائی افواج کی آپریشنل تیاری اور مشقوں کے انعقاد کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مشق شرکا کے مابین دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دے گی۔ مشقوں میں شریک فضائی افواج کے عسکری مہمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں