ماضی میں کھانے پینے کی بے ترتیبی جیسے مسئلے کا شکار تھی جس وجہ سے مرتے مرتے بچی‘اداکارہ مشعل خان

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ’سنو چندا‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی اداکارہ مشعل خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماض میں وہ ’ایٹنگ ڈس آرڈر‘ یعنی کھانے پینے کی بے ترتیبی جیسے مسئلے کا شکار تھیں، جس وجہ سے وہ مرتے مرتے بچیں۔حال ہی میں مشعل خان نے ’فوشیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے بچپن اور کم عمری سمیت شوبز کی دنیا میں آنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔

مشعل خان نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک اچھے خاصے پڑھے لکھے اور کاروباری گھرانے سے ہے اور ان کے خاندان کے تمام افراد نے بزنس، قانون اور میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے جب کہ انہیں بھی ایسا ہی کرنے کا کہا گیا تھا۔اداکارہ کے مطابق انہیں بچپن سے ہی آرٹ میں دلچسپی تھی اور وہ شروع سے ہی خاندان کے دیگر افراد کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتی تھیں اور جب وہ گھر والوں کو بتاتی تھیں کہ انہیں اداکاری کرنی ہے تو وہ ان کی باتوں پر تعجب کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک بھی تعلیم حاصل کی اور شروع میں ان کا وزن کافی زیادہ تھا اور انہیں ان کے وزن کی وجہ سے زمانہ طالب علمی میں ہی تنگ کیا جاتا تھا۔مشعل خان کے مطابق ان کے کلاس فیلوز نے موٹاپے یا زائد وزن کو بدصورتی کے ساتھ جوڑ دیا تھا، یعنی ان کے دوستوں کی نظر میں فربہ ہونا اچھی بات نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں