سندھ کے عوام کو نالائق حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے، مراد سعید

کراچی کے نوجوانوں کے روزگار کے حقوق پر ڈاکہ جارہا ہے،ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ

اتوار 5 دسمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی نا اہل حکومت نے سندھ کو تباہ و برباد کردیا لیکن ہم ان کو ڈاکوئوں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی ترقی کے لئے میگا پیکیج کا اعلان کیا ہے جبکہ صحت ہیلتھ کارڈ کا اجرا بھی وفاق کے انقلابی اقدامات میں شامل ہے ۔

وہ اپنے کراچی کے دورے کے موقع پر سندھ اسمبلی میں ارکان اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی ئی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے انھیں بتایا کہ کراچی کے نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود روزگار سے محروم ہیں اور اب تو نوبت خودکشیوں تک گئی ہے جبکہ سندہ حکومت کے ہر محکمے میں کرپشن عروج پر ہے۔ سرکاری اسپالوں کی زبوں حالی دیکھ کر شرم تی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے حال ہی میں ہزاروں سرکاری اسکولوں کی بندش کا اعلان کرکے تعلیم کے شعبہ پر شب خون مارا ہے۔ جواب میں مراد سعید نے کہا کہ اب وقت گیا ہے سندھ کے عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کئلئے وفاق کا ساتھ دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں