سیاسی جماعتوں سے بات کرکے نیا بلدیاتی قانون بنایا جائے، ایم کیو ایم

جب تک وزیراعلی سندھ اپنی ٹیم کے ساتھ آکر ہم سے بات نہیں کریں گے ہمارا احتجاج جاری رہیگا،وسیم اختر کا مظاہرے سے خطاب

پیر 6 دسمبر 2021 16:43

سیاسی جماعتوں سے بات کرکے نیا بلدیاتی قانون بنایا جائے، ایم کیو ایم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ پر وزیر اعلی سندھ خود ان سے بات کریں، سیاسی جماعتوں سے بات کرکے نیا بلدیاتی قانون بنایا جائے۔کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے کہا کہ جب تک وزیراعلی سندھ اپنی ٹیم کے ساتھ آکر ہم سے بات نہیں کریں گے ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی نا انصافیوں کے خلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آواز بلند کی مگر ہماری آواز کہیں نہیں سنی جارہی۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ شہر ملک کو 70 فیصد اور سندھ کو 95فیصد ریونیو دیتا ہے، اس مسئلے پر سندھ کی تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔وسیم اخترنے کہا کہ ہم سندھ میں رہنے والے تمام باشندوں کے حق کے لئے بات کر رہے ہیں، سندھ میں صحت کی سہولیات اور پانی دستیاب نہیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری پٹیشنز عدالتوں میں سسک رہی ہیں، اب ہم جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔اس موقع پر مظاہرین نے کورنگی روڈ پر عارضی دھرنا بھی دیا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>