بولٹن مارکیٹ دھماکا،وزیراعظم کا وزیراعلی سندھ سے رابطہ ،ہر ممکن مدد کی پیشکش

سید مرادعلی شاہ کا شہباز شریف سے اظہار تشکر ،دہشت گردی کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی کرسکتے ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ

منگل 17 مئی 2022 16:53

بولٹن مارکیٹ دھماکا،وزیراعظم کا وزیراعلی سندھ سے رابطہ ،ہر ممکن مدد کی پیشکش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ سے بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بولٹن مارکیٹ دھماکے کے حوالے سے افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈان پرمعلومات حاصل کیں، وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت سخت اقدامات کرنے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ سے گفتگو میں کہا کہ وفاق سے جو بھی مدد چاہئے وہ حاضر ہیں۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی سے کر سکتے ہیں۔یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں