وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کابزرگ سیاستدان اور اپنے دادا مرحوم حاکم علی زرداری کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

منگل 24 مئی 2022 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان اور اپنے دادا مرحوم حاکم علی زرداری کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے مرحوم حاکم علی زرداری کی 11 ویں برسی کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم سیاست میں شائستگی، رواداری اور خدمت کے امین تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جدوجہد کے دوران، مرحوم حاکم علی زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاکم علی زرداری نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے اکلوتے بیٹے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنتے دیکھا، لیکن صبر و استقلال کی راہ نہیں چھوڑی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حاکم علی زرداری نے پاکستانی ثقافت و آرٹ کو اجاگر کرنے کے لیئے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے زور دیا کہ مرحوم حاکم علی زرداری کا اپنے حلقے کی عوام سے ہمہ وقت رابطے میں رہنا اور مشکل حالات میں عزم و حوصلے کا ساتھ کھڑا رہنا ہمارے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں