کورونا کی نئی لہر،اندرون ملک پروازوں میں ماسک پہننالازمی قرار

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےٹریول ایڈوائزی جاری کردی گئی

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 27 جون 2022 11:03

کورونا کی نئی لہر،اندرون ملک پروازوں میں ماسک پہننالازمی قرار
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 27جون 2022) کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی گئی،تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا کی شرح میں اضافے کے بعد فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کی گئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں ماسک پہننالازمی قراردیاہے، یادرہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ’’این آئی ایچ‘‘ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،پیرکو این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 382 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.85 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے دو مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوروزقبل بھی  435 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این ایچ آئی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کئےگئے اور مزید 435 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں کورونا کیسز کی شرح 3.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوگیا اور 435 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این ایچ آئی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 435 کیس رپورٹ ہوئے۔



کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں