محکمہ بلدیات میں کسی بھی گھوسٹ ملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،شرجیل میمن،
گھوسٹ ملازمین کے خاتمے پر ہی دم لیا جائیگا،کمشنر کراچی کی سربراہی میں مانٹرنگ ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ،کسی بھی کوتاہی پر کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا،وزیر اطلاعات سندھ
پیر 23 فروری 2015 21:36
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات میں کسی بھی گھوسٹ ملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خاتمے پر ہی دم لیا جائے گا۔کمشنر کراچی کی سربراہی میں مانٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ صاف ستھرا اور پرامن سندھ بنانے کے عزم کے ساتھ پیر سے جس مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ،یہ مہم ایک سال تک جاری رکھی جائے گی۔
مہم صرف صفائی تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ اس دوران غیر قانونی بل بورڈز، تجاوزات کا خاتمہ اور کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع نہیں شجرکاری مہم بھی سال بھر جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے قدیم علاقے پاکستان چوک پر خود جھاڑو لگا کر مہم کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر میونسپل کمشنرکراچی مسعود عالم، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سلیم راجپوت، ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ افضال زیدی، میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی، اے سی ساؤتھ محمد عاصم کے علاوہ دیگر بھی ان کے ہمراہ بھی موجود تھے۔
قبل ازیں شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سنئیر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن، فیصل سبزواری، ارکان سندھ اسمبلی امداد پتافی، فیاض بھٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے خود جھاڑو لیکر سڑک پر صفائی کی مہم کا آغاز کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی ذمہ دار ی ہماری ہے اور ہم اپنی اس ذمہ داری کو پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے ذریعے ہم اپنے شہر اور صوبے کے ماحول کو جہاں آلودگی سے پاک کرسکتے ہیں وہاں اس شہر اور صوبے میں پودے لگا کر ہم اس صوبے کو خوبصورت اور پر فضا بھی بنا سکتے ہیں اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی، این جی اوز ، میڈیا اور خود عوام کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم گو کہ نام سے ہفتہ کے لئے نظر آتی ہے لیکن یہ مہم آئندہ ایک سال تک جاری رہے گی اور اس کے پہلے مرحلے میں صوبے بھر میں چھ لاکھ جبکہ صرف کراچی میں ایک لاکھ سے زائد پودے شہر بھر میں لگائے جارہے ہیں اور اس کے بعد ماہانہ تمام اضلاع میں ایک ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ساتھ ساتھ تمام غیر قانونی بل بورڈز، شہر بھر میں قائم تجاوزات اور وال چاکنگ کا بھی خاتمہ کیا جائے گا اور بلا تفریق اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کراچی میں نگرانی کے لئے کمشنر کراچی جبکہ دیگر اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور وہ نا صرف صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے تحصیل اور ٹاؤنز کی سطح پر کئے جانے والے اقدامات کی نگرانی کریں گے بلکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ ایڈمنسٹریٹر، میونسپل کمشنر یا ٹاؤن میونسپل کمشنرز کے خلاف کارروائی اور انہیں وہاں سے ہٹانے کے بھی مجاز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام اور بالخصوص میڈیا کو اس مہم کو اوون کرنا ہوگا اور میڈیا مالکان جہاں جہاں ہماری کوتاہیاں ہوں وہاں ضرور نشاندہی کریں تاہم جہاں جہاں کام ہورہا ہو اس کو بھی ہائی لائٹ کریں۔ انہوں نے میڈیا سے استدعا کی کہ وہ 24 گھنٹے میں صرف 5 منٹ اس صوبے کے عوام میں شعور کو اجاگر کرنے اور انہیں صفائی ستھرائی، شجر کاری سمیت دیگر سے آگاہی کے لئے خصوصی پروگرام نشر کریں۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس مہم کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کی غرض سے ہم نے سول سوسائٹی، تاجروں، صنعتکاروں، کھلاڑیوں، فنکاروں سمیت تمام شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے رابطے شروع کردئیے ہیں اور بالخصوص ہمارے تعلیمی اداروں میں بھی اس مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ مشکلات گھوسٹ ملازمین کے باعث درپیش ہیں اور اس سلسلے میں اب سخت فیصلے لئے گئے ہیں اور اس بات کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے کہ یا تو یہ گھوسٹ ملازمین ختم ہوں گے ورنہ میں خود اس وزارت کو چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اب جو بھی سرکاری ملازم کام نہیں کرے گا یا اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں آئے گا وہ سرکاری ملازم نہیں رہے گا اور نہ ہی سرکار ایسے گھوسٹ ملازمین کو تنخوائیں دے گی اور اس سلسلے میں کمشنراور ڈپٹی کمشنرز کو تمام تر اختیارات دے دئیے ہیں کہ وہ سیاسی یا کسی اور دباؤ کے آئے بغیران کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جذبے اور نیت کو دیکھا جائے اور عوام بھی ہمارے جذبے اور نیت کو دیکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور اس شہر اور صوبے کو صاف ستھرا بنانے اور یہاں پر خوبصورتی کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ ود روزانہ کی بنیاد پر اس مہم میں شامل ہوں گے اور کسی بھی کوتاہی پر متعلقہ ذمہ دار افسر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت