بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالا جوان غذر میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جمعہ 18 ستمبر 2015 13:11

غذر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء )لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوان شمس الدین کو غذر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بٹل سیکٹر میں شہید ہونے والے فوجی جوان شمس الدین کی نماز جنازہ غذر کے گاوٴں شنگلوٹ میں ادا کی گئی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔صدر پاکستان ، وزیراعظم ،چیف آف آرمی اسٹاف اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی جانب سے شہید کی قبر پرپھول چڑھائے گئے۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔ شہید شمس الدین نے ایک سال قبل فوج میں شمولیت اختیارکی تھی اور عید کے تیسرے دن ان کی شادی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں