پاکستانی سیکورٹی حکام نے امریکی ڈرون حملے میں خان سید سجناکی ہلاکت کی تصدیق کردی،افغان میڈیا کا دعویٰ
جمعرات 26 نومبر 2015 16:05
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء )افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی حکام نے امریکی ڈرون حملے میں سینئر طالبان کمانڈر خان سید سجناکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔افغان خبررساں ادارے ”خامہ پریس “ کے مطابق پاکستانی سیکورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سینئر طالبان کمانڈر خان سید سجنا افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے ۔
حکا م نے مزید بتایا ہے کہ خان سید جو سجنا کے نام سے بھی جاناجا تا ہے بدھ کو شمالی وزیرستان میں ڈیورڈ لائن کے قریب مارا گیا۔انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سید خان سجنا کو صوبہ خوست کے علاقے دما میں ہلاک کیا گیا ہے ۔فضائی حملے میں دیگر 12 عسکریت پسند بھی مارے گئے جبکہ 20 زخمی بھی ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستانی انٹیلی جنس کے ایک عہدایدارنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ سید خان سجنا اپنے 12 کے ساتھ مارا گیا ہے ۔
فضائی حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا جواپنے درمیان اختلافات دور کرنے کیلئے مذاکرات کیلئے جمع ہوئے تھے ۔مقامی میڈیاکے مطابق سینئر فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سجنا تحریک طالبان پاکستان کا اہم رکن تھا۔واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے ابھی تک سجنا کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار