سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے تمام فلائنگ کلبز کی تحقیقات کا حکم دے دیا

فلائنگ کلبوں کے انسٹرکٹرز کے لائسنس اور چھوٹے طیاروں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، سی اے اے

ہفتہ 25 فروری 2017 12:21

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے تمام فلائنگ کلبز کی تحقیقات کا حکم دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے تمام فلائنگ کلبز کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔ذرائع کے مطابق فلائنگ کلبوں کے انسٹرکٹرز کے لائسنس اور چھوٹے طیاروں کی جانچ پڑتال کی جائے گی جب تک جانچ پڑتال کا عمل مکمل نہیں ہوگا اس وقت تک فلائنگ کلب تربیت کے لیے سیسنا طیارے نہیں اڑاسکیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد میں تربیتی طیارے کے حادثے کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس کے بعد تمام فلائنگ کلبز کو چھوٹے طیاروں کو اڑانے کی اجازت نہیں دی۔

گذشتہ دنوں میڈیانے لاہور کے فلائنگ کلب کے حوالے سے نشاندہی کی تھی کہ فلائنگ کلب اسٹوڈنٹس پائلٹ لائسنس (ایس پی ایل)کے بغیر تربیت حاصل کرنے والے طالب علموں سے فلائنگ کروائی جارہی تھی جو ایوی ایشن قوانین کی سخت خلاف ورزی تھی۔میڈیا پر خبرآنے کے بعد سی اے اے نے لاہور کے نجی کلب پر تحقیقات شروع کردی تھی ، جس کے بعد جمعہ کوفیصل آباد طیارہ حادثہ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام فلائنگ کلبوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور تربیت کیلئے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں