کراچی :شہید کانسٹیبل عارف خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) فرائض کی ادائیگی کے بعدگھرجاتے ہوئے کورنگی گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عارف خان کی نماز جنازہ ہفتہ کو ایس ایس یوہیڈکوارٹرمیں ادا کردی گئی۔اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید سلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں آئی جی سندھ مشتاق احمدمہر،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن،ڈی آئی جی آپریشن مقصود احمد میمن،کراچی پولیس کے افسران/جوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ شہید کانسٹیبل کے ورثا ودیگرلواحقین/دوست احباب/اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔آئی جی سندھ نے شہید اہلکار کے ورثا سے تعزیت اوردکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہیدکانسٹیبل کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں