مریضوں کے مسائل اور مشکلات کو سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کی جائے،ڈاکٹرزاہد بقائی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) مریضوں کا عالمی دن ہمیں اس بات کی جانب توجہ دلاتا ہے کہ ان کے مسائل اور مشکلات کو سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کی جائے اور انہیں بیماریوں سے نکال کر صحت اور تندرستی کی طرف لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چانسلر بقائی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ بقائی نے اس دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کوئی بھی مریض ہو کسی بھی بیماری میں مبتلا ہو، محبت اور توجہ کا طالب ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

توجہ بھری ڈاکٹر کی نظر سے مریض بیس فیصد سے زیادہ خود بخود ٹھیک ہوجاتاہے، اس کا علاج پر بھروسہ اس میں جینے کا حوصلہ بڑھادیتا ہے۔ پروفیسر اینڈ ڈین فیکلٹی آف میڈیسن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ مریض توجہ کے طلب گار ہوتے ہیں ان کی بات سنی جانی چاہئے انہیں بیماری سے آگہی دینے کے ساتھ حفاظت کا طریقہ بتانا بھی معالج کی اخلاقی اورپیشہ ورانہ ذمہ داری ہے،ڈاکٹروں خصوصاً طب کے شعبے میں آنے والوں کو اس عمل کو اپناکر کامیابی سے ہم کنار ہونا چاہئے۔ تعلیم اور ڈگری کے ساتھ دکھی انسانوں کی دعائیں کام آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں