قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوںپر عمل پیرا ہوکر ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے،سید ابن حسن نقوی
قائد اعظم نے تعلیم وتربیت کے لیئے اساتذہ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،قائد اعظم محمد علی جناح اورشہید سید علی حسن نقوی کی برسی پر تعزیتی جلسے سے مقررین کاخطاب
منگل 29 ستمبر 2020 16:30
(جاری ہے)
صدر معروف بینکار سید ابنِ حسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ان عظیم رہنمائوں سے محروم ہوا اس میں ملک دشمن عناصر کی سازشوں نے ملک کو کمزور کرنے میں کردار ادا کیا۔
لیکن الله تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام نے ہمیشہ متحد ہوکر ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔خصوصاًً انہوں نے قومی ہیروز کے حوالے سے سبطین نقوی کی 41 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تن ِ تنہا ء تمام شعبوں میں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔انہوں نے سید سبطین نقوی کی جانب سے تمام حاضرین و عہدیداران کی متفقہ رائے سے قرار داد پیش کی کہ شہید علی حسن نقوی کی قومی سطح پر ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں کسی اسکول ، شاہرہ، لائبریری ، کھیل کے میدان یا پارک کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے ۔اس قرار داد کی ہم بھی بھرپور تائید کرتے ہوئے حکومت سندھ و کے ایم سی کے نئے ایڈمنسٹریٹر جناب افتخار احمد شالوانی اور تمام ایڈ منسٹریٹر ز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے۔اسلامیہ پبلک سیکنڈری اسکول و اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کراچی کے بانی وپرنسپل نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حکمرانوں کو اہم پالیسیاں بنانی چاہیںتاکہ طلباء طالبات کو درپیش دشواریوں سے نجات مل سکے۔ کرونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے جو تعلیم متاثر ہوئی اور اسکولز کے مالکان کو فیس کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث جن اساتذہ کو تنخواہیں نہ دی جا سکیں ۔ مسائل میں گھرے اسکول مالکان کو حکومتی فنڈز سے مدد فراہم کی جائے تاکہ اسکولز کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے۔اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر و آرگنائزیشن کے جنرل سکیریٹری ایس ایم سبطین نقوی نے اپنا خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ پبلک سیکنڈری اسکول کے بانی و پرنسپل سید اظہر عباس زیدی صاحب نے کٹھن حالات میں پسماندہ علاقے کوثر نیازی کالونی کے غریب یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے جو کاوشیں کیں ان کوسراہتے ہوئے حکومت پاکستان اور وفاقی وزیر تعلیم جناب شفقت محمود صاحب اور دیگر حکومتی اداروں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں ان کو انکی شعبہ تعلیم میں 53سالہ خدمات کے اعتراف میں قومی اعزاز پرائڈ آف پرفارمینس سے نوازہ جائے۔اور مسائل کے حل کے لیئے تعلیم کے شعبوں کے لیئے مختص خصوصی فنڈزمیں سے سالانہ فنڈز دیئے جائیں اور انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ایک قرار داد پیش کرتے ہوئے 11ستمبر 2014کو اورنگی ٹائون میں شہید ہونے والے عظیم مذہبی اسکالر وسماجی رہنماء شہید سید علی حسن نقوی کی 60سالہ قومی سطح پر خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازہ جائے اور ان کے نام سے اسٹیڈیم ،اسکول ،پارک یا کوئی شاہراہ منسوب کی جائے۔مذہبی اسکالراورسماجی رہنماء مسعود حسین زیدی نے اپنے خطاب میں حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ موجودہ درپیش مسائل سے سنجیدگی کے ساتھ خصوصاًً جو کراچی کے مفاد پرست حکمرانوں نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا ہے اس کو اس کی سابقہ حیثیت کے ساتھ روشنیوں کے شہر میں تبدیل کیا جائے ۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ شہر قائد کو تعمیر و ترقی کے لیئے 1100ارب روپے کا پیکج دے کر کراچی کی عوام کے دل جیت لیئے ۔لیکن یہ سب کچھ عملی طورپر ہونا چاہئےمتعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں، ملک دشمنی ہے۔بلاول بھٹو ..
عیدالاضحی پر ملازمین کو عید بونس دلوانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کریںگے،سی ای ا و نفٹ
روز بروز بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہریوں کی بھی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،بلال سلیم قادری
ایم کیو ایم پاکستان ضلع کوئٹہ کے کارکنان غلام عزیز کھیتران اور محمد شاہ اچکزئی کے انتقال پر ڈاکٹر خالد ..
جماعت اسلامی کے وفد کی ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات ،ْ مسائل حل کرنے کا مطالبہ
سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 کے خلاف ایک مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی
ورلڈ تھلیسمیا ڈے کے موقع پر سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھلیسیما سنیٹر کے تحت تھلیسیما میں مبتلا بچوں اور انکے ..
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
کیماڑی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 280 لیٹر ایرانی پیٹرول و اسلحہ برآمد کرلیا
پولٹری ، ریسرچ آفیسر کا امتحان پاس کرنے والے 45امیدواروں میں آفرلیٹر تقسیم کردیئے گئے
کیماڑی، بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 3ملزمان گرفتار
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی