الیکٹریکل اینڈ میکنیکل کیماڑی ٹائون واٹر بورڈ کے 250ملازمین کا سروس ریکارڈ لیاقت آباد آفس میں جل کر راکھ ہوگیا

پیر 15 جنوری 2018 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،انچارج میڈیا سیل اشرف اعوان اور سیکریٹری اطلاعات ممتاز مگسی نے ای اینڈ ایم کیماڑی ڈویثرن کی250ملازمین کا سروس ریکارڈ لیاقت آباد آفس میں جل کر راکھ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ریکارڈ متعلقہ ڈویثرن یاہارون آباد میں رکھا جاتا تو شاید محفوظ رہتا ۔

(جاری ہے)

لیکن کیماڑی ،ماری پور ،ہاکس بے کے الیکٹریکل ومیکنیکل کی250ملازمین کا سروس ریکارڈلیاقت آباد میں رکھنا انتظامیہ کی سنگین غلطی اور کوتاہی ہے انہوں نے چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر بورڈ ای اینڈ ایم کیماڑی ڈویثرن کی250ملازمین کے سروس ریکارڈ بشمول سروس بک وپرنسل فائیل جل کر راکھ ہونے کے واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں