ْکے الیکٹرک کا آکیوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی کورس کیلئے این ای ڈی یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک

منگل 16 جنوری 2018 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء)کے الیکٹرک نے این ای ڈی یونیورسٹی کے ساتھ آکیوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی پر 2کریڈٹ آورکے انڈرگریجویٹ کورس کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے ایک شراکت قائم کی ہے ۔ 15جنوری سے شروع ہونے والے اس کورس کا مقصد الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلباء کو پیشہ ورانہ خطرات کے بارے میں عملی طور پر صنعتی آگاہی فراہم کرنا اور ممکنہ انجینئرزمیںسیفٹی کے بارے میں ذہنی رویہ پیدا کرنا ہے۔

یہ کورس لیکچرز، مووی کلپس، کیس اسٹڈیز، گروپ ڈسکشن اور اسائنمنٹس پر مشتمل ہے جسے کے الیکٹرک میں اس سبجیکٹ کے ماہرین نے مرتب کیا ہے جو اس کورس میں تعلیم بھی دیں گے۔ طلباء کو انڈسٹری کے بارے میں زیادہ بہتر طریقے سے عملی معلومات فراہم کرنے کیلئے جنریشن پلانٹس ، گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن ڈپارٹمنٹس کا دورہ بھی نصاب میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کورس کی تکمیل پرطلباء پاکستان میں ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرنمنٹ کے قواعد کی تشریح کر سکیں گے اور آکیوپیشنل ہیلتھ ، سیفٹی اورانوائرنمنٹ کے بارے میں بین الاقوامی معیارات اور بہترین مشقوں کو سمجھ سکیں گے۔گریجویشن کرنے والے طلباء خطرات کی شناخت ، خطرات کا سد باب ، سیفٹی آڈٹس کا انعقاد اور حادثات کی تحقیقات کرنے والی ٹیموں کی معاونت کر سکیں گے۔

طلباء فائر فائٹنگ کی بنیادی تکنیک سے بھی آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، ’’ کے الیکٹرک نے یہ کورس متعارف کراتے ہوئے این ای ڈی یونیورسٹی کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے۔ کے الیکٹرک میں ہم سمجھتے ہیں کہ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انڈرگریجویٹس طلباء کیلئے اس کورس کو متعارف کرانے کا مقصد مستقبل کے انجینئروں میں آکیوپیشنل سیفٹی اور ہیلتھ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

یہ کورس نوجوان انجینئرز کوتدریسی معلومات کے عملی استعمال کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ کے الیکٹرک طلباء کیلئے پاور پلانٹس کے تیکنکی دوروں کا بھی اہتمام کرتا ہے اور 2010ء سے لے کر اب تک 8,000سے زائد طلباء کو ان ٹیکنکل ٹولز کے ذریعے تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔‘‘یہ اقدام کے الیکٹرک کے اس طویل المیعاد عزم کو مزید مستحکم بنائے گا جس کے ذریعے یوٹیلٹی نے مستقبل کے انجینئرز کو وسائل اور رہنمائی کی فراہمی کے ذریعے حوصلہ افزائی کرکے انہیں روزگار مہیاکرنے کاعزم ظاہرکیا ہے۔

گزشتہ برس، کے الیکٹرک نے این ای ڈی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پاور سسٹم سمولیٹر فار انجینئرز (PSSE) سافٹ ویئر مہیاکیا تھا تاکہ اسٹوڈنٹس ٹرانسمیشن پلاننگ کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور simulationکی مشقیں کر سکیں۔ گزشتہ سال کے شروع میں، یوٹیلٹی نے Formula SAEمیں قومی پرچم کی نمائندگی کرنے کیلئے این ای ڈی یونیورسٹی کو فارمولا اسٹائل ریسنگ کار کے لیے تعاون کیا تھا۔ کے الیکٹرک نے انٹیگریٹڈ ایکوئپمنٹ مثلاً موڈیفائیڈ ریلیء، ٹیسٹنگ بنچز، ٹرانسفارمرز اور گرڈ اسٹیشنوںمیں استعمال ہونے والی متعدد دیگر قیمتی ڈیوائسز سمیت جدید ترین الیکٹریکل انجینئرنگ لیب بھی قائم کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں