اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںلیاقت آبادمیں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

لیاقت آبادمیں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنلز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(خبر جاری ہے)

پولیس کے مطابق لیاقت آباد سی ایریا کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں ہوگیا،پولیس نے لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ڈاکس پولیس نے 3 ملزمان قادر لیاقت اور حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،میمن گوٹھ پولیس نے ملزم انور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،سرجانی ٹاون پولیس نے غلام یاسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں