صفائی ستھرائی کے بہترین نتائج کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

منگل 17 اپریل 2018 17:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔ یہ بات انہوں نے مختلف علاقوں میں جاری کچرے وملبہ کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو بہتر انداز میں پیش کریں، کچرا اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنائیں، تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں، بازاروں، ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر کچرا کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کارروائی عمل میں لائیں۔

موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے میونسپل کمشنر کو بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں