جولائی تک پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کے تنصیب اور دیگر انتظامات مکمل کئے جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ

جولائی تک انتظامات مکمل نہیں ہوئے تو متعلقہ آفیسر کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔چیف سیکریٹری سندھ میجر ریٹائر اعظم سلیمان خان

بدھ 18 جولائی 2018 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) چیف سیکریٹری سندھ میجر ریٹائر اعظم سلیمان خان نے کہا ہے کہ 21 جولائی تک پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور مسنگ فیسلٹیز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامات مکمل نہ ہوئے تو متعلقہ آفیسر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

یہ بات انہوںنے عام انتخابات کے انتظامات کے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں صوبے کے تمام ڈویڑنل کمشنرز اور این آر ٹی سی کے نمائندگان نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور دیگر انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری اطلاعات، این آر ٹی سی کے نمائندگان اور صوبائی الیکشن کمشنر نے شرکت کی جب کہ تمام ڈویڑنل کمشنرز نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ میجر ریٹائر اعظم سلیمان خان نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے دیہی علاقوں میں جہاں موبائیل نیٹ ورک نہیں وہاں موبائیل ٹاور کا بندوبست کیا جائے۔ انہوںنے مزید کہا کے ضرورت پڑنے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلباء اور اسکاوٹس کو تربیت کے بعد پولنگ عملے میں شامل کیا جائے اور جنریٹر اور یو پی ایس کا انتظام کر کے پولنگ اسٹیشن کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ میجر ریٹائر اعظم سلیمان خان نے کہا عام انتخابات کے دوران محکمہ صحت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوگی۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ 5503 پولنگ اسٹیشن میں سے 3290 پولنگ اسٹیشن پر مسنگ فیسلٹیز فراہم کردی گئی ہیں۔ دیگر پولنگ اسٹیشنز پر بھی جلد تمام مسنگ فیسلٹیز فراہم کر دی جائیں گی۔ چیف سیکریٹری سندھ میجر ریٹائر اعظم سلیمان خان نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے مسنگ فیسلٹیز کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور ٹیکنیکل ٹیمیں بنائی جائیں جن میں پلمبر، الیکٹریش اور ٹیکنیشن بھی شامل کئے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں