بلدیاتی اداروں میں بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی، میونسپل کمشنرز اور افسران متحرک ہو گئے

ڈپٹی کمشنرز نے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالتے ہی نالہ صفائی و دیگر بلدیاتی امور کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعہ 20 جولائی 2018 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ضلعی بلدیاتی اداروں میں بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی، میونسپل کمشنرز اور افسران متحرک ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی چیئرمینز کی معطلی کے بعد 8 دن تک بلدیاتی امور میں تعطل رہا ۔افسران وعملے نے دفاتر آنا اور جانا تفریح سمجھ لیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرز نے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالتے ہی نالہ صفائی و دیگر بلدیاتی امور کی تفصیلات طلب کر لیں ۔

ڈپٹی کمشنرز نے افسران پر واضح کردیا ہے کہ جب تک چارج ان کے پاس ہے بلدیاتی امور میں تعطل برداشت نہیں کیا جائیگا۔الیکشن کیلئے بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔بارش ہونے کی صورت میں بلدیاتی افسران وعملہ آن روڈ ہوکر شہریوں کی خدمت کرے۔گلوبل وارمنگ سے نمٹنا ہے تو درخت لگانے ہونگے، بلدیاتی اداروں کے محکمہ پارکس اس سلسلے میں کردار ادا کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں