مویشی منڈی کراچی میں جشن آذادی کی تقریب، منتظم محمد طاہرنے پرچم کشائی کی

منگل 14 اگست 2018 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء)14 اگست کے حوالے سے ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی انتظامیہ نے منڈی میں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مویشی منڈی کے منتظم محمد طاہر نے کی ۔ تقریب میںانہو ں نے پرچم کشائی کی اور 50 پونڈوزنی کیک کاٹاگیا۔مویشی منڈی میں جشنِ آزادی کی تقریب میںبڑی تعداد میں عوام نے شرکت انتظامات اور جشن آزادی کی تقریب منعقد کرنے پر خوب پذیرائی کی اور جشن مل کر منایا۔

تقریب کے سلسلے میں بڑی سکرین نصب کی گئی اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

شہری عیدِ قرباں کے ساتھ جشنِ آزادی کے رنگ میں ڈھل گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے ملی نغموں کا بھی مقابلہ کرایا گیا جس میں عوام نے بھرپور حصہ لیا۔ عوام، بیوپاریوں اور خریداروں نے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر عوام نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔محمد طاہر نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی سہولتوں سے خریداروں کو قربانی کے جانور وں کو خریدنے اور مذہبی فریضہ ادا کرنے میں آسانی ہوگی۔ مزید انہوں نے کہا کہ منڈی میں جانوروں کے خریدوفروخت کا عمل بغیرکسی بدنظمی اور دشواری سے جاریہے۔ منتظم نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ان کی ترجیح ہے جس کے لئے اقدامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں