اللہ کا شکر ہے کانگریسی ہمنواؤں کی سازش ناکام ہوگئی۔مفتی غلام غوث بغدادی

پاکستان دشمن قوتوں کا کردار2018ء کے انتخاب میں ختم ہوگیا ہے پاکستان کا وفادار بنکرر ہنا ہوگا

منگل 14 اگست 2018 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کانگریسی ہمنواؤں کی سازش ناکام ہوگئی پوری پاکستانی قوم نے کراچی سے چترال اور بولان تک پورے قومی جوش و خروش سے یوم آزادی درودو سلام اور سالمیت پاکستان کی دعاؤں کے آغاز سے منایا اور 99 سال کے بعد کانگریس کے ہمنواؤں کے تابوت میں آخری کیل ٹھو ک کر یہ اعلان کردیا ہے کہ اب پاکستان میں پاکستان کا وفادار بنکرر ہنا ہوگا اور قومی سلامتی کے اداروں کا مکمل احترام کرنا ہوگا۔

یہاں پاکستان دشمن قوتوں کا کردار2018ء کے انتخاب میں ختم ہوگیا ہے۔ اب قوم ملک کی دولت لوٹنے والوں اور عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کا تعا قب کرے گی کرپٹ سیا ست دان اور افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ۔

(جاری ہے)

وہ 14اگست کے موقع پر تحریک لبیک پاکستان کراچی کے زیر اہتمام بہادر آباد چورنگی سے مزار قائد تک آزادی مارچ یارسول اللہ کے اختتام پر قائد کے مزار کے سامنے مارچ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پرمارچ کی قیادت کرنے والوں میں ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی،انجنیر بلال عبداللہ قادری،مفتی مبارک عباسی ، علامہ احمد رضا امجدی ،مفتی عدیل رضا رضوی،مفتی عمر فاروق، علامہ امجد قادری ،سلطان مدنی، ارکان سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری اور محمد یونس سومرو ودیگرنے کی مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی ؒ حیات ہوتے تو پاکستان اور پاکستان کے اداروں کیخلاف کسی کو بات کرنے کی جراًت نہ ہوتی تحریک لبیک پاکستان کی حالیہ سیاسی کامیابیاں ہمارے اکابرین اور اسلاف علامہ فضل حق خیر آبادی ؒ اور امام احمد رضاخان کی لازوال تاریخی جدوجہد کا تسلسل اور فیضان ہے پاکستان کا قیام اللہ کا انعام اور اولیا اللہ کا فیضان ہے ہماری پوری تاریخ ہے ہم نے ہمیشہ باطل قوتوں سے مقابلے کیلئے سید الشہداء حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کیا ہے اور ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کیخلاف پہلے مرحلے میں ہم عوام سے اپیل کررہے ہے کہ وہ یورپی مصنوعات کا ایسا بایکاٹ کریں کہ معاشی طور پر امت مسلمہ یورپ کو اپاہج کر کے دربارسول میں شفاعت کی مستحق ہوجائے۔

آزادی مارچ کا اختتام قومی ترانہ اور سالمیت پاکستان اور عوام کی خوشحالی کی دعاپر ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں