سی پی این ای کی فوادچوہدری کوفاقی وزیراطلاعات ونشریات کاعہدہ سنبھالنے پرمبارک کباد

پیر 20 اگست 2018 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز(سی پی این ای)کے صدرعارف نظامی،سینئرنائب صدرامتنان شاہد،سیکریٹری جنرل ڈاکٹرجبارخٹک،نائب صدراکرام سہگل،ایازخان،رحمت علی رازی،طاہرفاروق،عارف بلوچ،جوائنٹ سیکریٹری عامرمحمود،فنانس سیکریٹری حامدحسین عابدی اورانفارمیشن سیکریٹری عدنان ملک نے فوادچوہدری کوفاقی وزیراطلاعات ونشریات کاعہدہ سنبھالنے پرمبارک کباددیتے ہوئے سی پی این ای کی جانب سے مکمل تعاون اورحمایت کایقین دلایاہے اورامیدکااظہارکیاہے کہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچویدری آزادی صحافت،آزادی اظہاررائے اورمعلومات تک رسائی جیسے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری نیزاخبارات وجرائدکی بلاروک ٹوک ترسیل اورتقسیم کی یقینی بنانے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریںگے،اوراخبارات کے واجبات الادابقایاجات کی جلدادائیگی،سرکاری اشتہارات کی منصفانہ تقسیم سمیت اخبارات کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے فوری طورپرضروری اقدامات کریںگے۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں