عشرہ محرم کیلئے سڑکوں کی تعمیر ،روشنی ، سیوریج اور صفائی ستھرائی کے مسائل حل کردیئے ہیں ،جان محمد بلوچ

منگل 18 ستمبر 2018 18:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سے ماہ محرم الحرام میں عزاداران حسین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور حالیہ ایام میں بلدیہ ملیر انتظامیہ کی جانب سے عزادارن حسین کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہنے کیلئے فوکل پرسن کمشنر کراچی برائے محرم الحرام ملیر شہزاد رضوی، فوکل پرسن ڈی سی ملیر برائے محرم الحرام سید صفدر امام و دیگر کے وفد نے مرکزی دفتر بلدیہ ملیر میں ملاقات کی اور عشرہ محرم الحرام میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور کئے گئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی،چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہااہل بیت اطہار سے محبت ہمارے ایمان کو جز ہے، محرم الحرام قربانی کی عظیم لازاوال یاد تازہ کر دیتا ہے، جب امام حسین نے رائے حق میں اپنی اور اپنوں کی جانوں کے نذرانے پیش کر کے امت کو یہ پیغام دیا کہ رائے حق کیلئے ظالموں، جابروں کے آگے سر نہیں جھگانا، چاہے جان چلی جائے،امام حسین کی عظیم قربانی کے ذاکرین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے محرم سے قبل ہی کا م شروع کر دیئے گئے تھے اور تقریباًً تمام کام جن میں سڑکوں کی تعمیر ، روشنی کے انتظامات، فراہمی و نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے مسائل حل کر دیئے گئے ہیں ، وفد کے شرکاء نے عشرہ محرم کیلئے بلدیہ ملیر انتظامیہ کی جانب سے بہترین اور بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر تشکر کا اظہار کیا اور سیوریج کے مین ہولوں کیلئے مزید رنگ اور ڈھگن کیلئے درخواست کی ، چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود سیوریج بورڈ کے افسران کو رنگ اور ڈھکن کی فوری فراہمی کے احکامات دیئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں