پیپلز پارٹی نے این اے 243، این اے 247، پی ایس 30، پی ایس 87 اور پی ایس 11 سے ضمنی الیکشن کے لئے ٹکٹ جاری کردیئے

پیر 24 ستمبر 2018 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 243 سے حاکم علی ، این اے 247 سے قیصر خان نظامانی، پی ایس 30 سے احمد علی شاہ ، پی ایس 87 سے ساجدجوکھیو اور پی ایس 111 سے فیاض پیرزادہ کو ضمنی الیکشن کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں