پی ایس 87 کے ضمنی انتخابات میںپیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو 25 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب

پیپلز پارٹی کی جانب سے ملیر میں جشن منایاگیا، ریلی، ہوائی فائرنگ، ووٹرز کا ٹرن آئوٹ حیران حد تک کم رہا ملیر پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے، اس مرتبہ بھی کامیابی یقینی تھی جو غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کریں گے، ساجد جوکھیو کا کارکنان سے خطاب

اتوار 14 اکتوبر 2018 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) )سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87 کے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو 25 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، تحریک انصاف کے امیدوار سردار قادر بخش گبول 11 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔ الیکشن نتائج کا غیر سرکار ی اور غیر حتمی نتائج کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے ملیر میں جشن مناگیا، ریلی، ہوائی فائرنگ، ووٹرز کا ٹرن آئوٹ حیران حد تک کم رہا۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ 46 ہزار 142 ووٹرز اور 124 پولنگ اسٹیشز میںووٹرز کا ٹرن آئون انتہائی کم رہا، ملیر پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے، جہاں اس مرتبہ بھی کامیابی یقینی تھی، جو غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کریں گی: ساجد جوکھیو کا کارکنان سے خطاب، پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا ہے، پچاس فیصد ووٹ حاصل کرکے اخلاقی فتح حاصل کی ہے، مستقبل ہمارا ہی: پی ٹی آئی امیدار سردار قادر بخش گبول کا کارکنان سے خطاب، تفصیلات کے مطابق سال رواں کے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ضلع ملیر میں پی ایس 87 پر انتخابات ملتوی کر دیئے گئے تھے جس کے 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات منعقد ہوئے جس میں حیران کن حد تک ووٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث 25 فیصد ووٹرز کا ٹرن آئوٹ محدود رہا، جس کے باعث حلقہ کے ایک لاکھ 46 ہزار 142 ووٹرز اور 124 پولنگ اسٹیشز میں ووٹرز کا ٹرن آئوٹ انتہائی کم رہا، جس میں سے ماضی میں 60 ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرنے والے پیپلز پارٹی امیدوار ساجد جوکھیو نے آخری خبریں آنے تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صرف پچیس ہزار سے زائد ہی ووٹ حاصل کر سکے، جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لینے والے سردار قادر بخش گبول گیارہ ہزار کے قریب ووٹ حاصل کرکے انتخابات ہار گئے، انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے اعلان ہوتے ہی گلشن حدید، پپری، گڈاپ، درسنہ چھنہ ودیگر علاقوں سے کارکنان بڑی تعداد میں ساجد جوکھیو کی ہوٹل سپر ہائی وے الجدہ پہنچے جہاں جشن کا سماں بن گیا اور کارکنان کی جانب سے مٹھائی تقسیم کرکے بھنگڑے ڈالے گئے، ریلی کے دوران فائرنگ کی گئی، اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے کامیاب امیدوار ساجد جوکھیو نے کہا کہ ملیر پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے، جہاں اس مرتبہ بھی کامیابی یقینی تھی، جو غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں اللہ کا کرم، پیپلز پارٹی کا احسان اور عوام کی محبت شامل ہے، دوسری جانب تحریک انصاف کے شکست خردہ امیدوار سردار قادر بخش گبول نے اپنی رہائشگاھ پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا ہے، اپنے مد مقابل اور مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار کے مقابلے میں پچاس فیصد ووٹ حاصل کرکے اخلاقی فتح حاصل کی ہے، مستقبل ہمارا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں