سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کی8اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر بلدیات اور رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو کی10لاکھ کے عوض 8اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ۔انہوں نے جمعرات کوقومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری کرپشن کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں جب کہ نیب جام خان شورو کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں تحقیقات کر رہا ہے اور ان پر حکومتی فنڈز میں خوردبرد کرنے کا بھی الزام ہے۔

جام خان شورو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ عدالت نیب کو ان کی گرفتاری سے روکے، وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔نیب ذرائع کے مطابق جام خان شورو پر محکمہ بلدیات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں اور نیب کی جانب سے سابق وزیر کے خلاف 2017 میں سرکاری زمینوں پر قبضے کی بھی تحقیقات شروع کی تھیں۔سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو اس وقت سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 62 حیدرآباد سے رکن اسمبلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں