جو کابینہ ممبر عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اترے گا اسے تبدیل کیا جائے گا،بلاول بھٹوزرداری

پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں کیلئے مثال ہونی چاہئے، غریب عوام عمران خان سے مایوس ہورہے ہیں، جس طرح اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا اس سے شک پیدا ہوتا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو سندھ حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں، صوبائی وزرا کو توقعات پر پورا اترنے کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے جمعہ کوسندھ کابینہ میں شامل وزراء اور معاونین نے ملاقات کی، بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کے دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو سے ملاقات میں صوبائی وزراء اویس شاہ، تیمور تالپور، عبدالباری پتافی، مرتضی بلوچ موجود تھے جبکہ وقار مہدی، راشد ربانی، اشفاق میمن، قاسم نوید، نواب وسان نے بھی پیپلزپارٹی چیئرمین سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی منشور کے تحت کابینہ کے لیے ٹارگٹس مقرر ہیں، کابینہ اراکین ٹارگٹس مکمل کرنے کے لیے پالیسی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی کو سب دیکھ رہے ہیں، جو کابینہ ممبر عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اترے گا اسے تبدیل کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہونی چاہئے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہمارا سفر جاری رہے گا، غریب عوام عمران خان سے مایوس ہورہے ہیں، جس طرح اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا اس سے شک پیدا ہوتا ہے، شہباز شریف کا دفاع نہیں کررہا لیکن انتقامی سیاست ہم نے دفن کردی تھی۔انہوں نے کہاکہ اس میں شک نہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی تاریخ کا بڑا قرض لیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں