پاکستان کے وسائل کو لوٹنے والوں کا احتساب پہلی بار ہورہا ہے، حلیم عادل شیخ

منگل 11 دسمبر 2018 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے حلقہ پی ایس 99کے علاقہ احسن آباد کا میں اپنی مدد آپ کے تحت جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا جہاں پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے گٹروں کا پانی گلی محلوں کے تک پہنچ گیا تھا ، حلیم عادل شیخ کی ذاتی کاوشوں سے علاقہ سے سیویریج کا پانی کا انخلاء کرانے کے لئے ترقیاتی جاری ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پی ایس 99کے علاقہ احسن آباد میں سٹی ڈسٹرکٹ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت کام کروا رہے ہیں سندھ حکومت کے رحم کرم پر کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا پاکستان کے وسائل لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہورہا ہے پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت سب کا احتساب کر رہی ہے، آنے والے پانچ سالوں میں پاکستان مکمل مدینہ جیسی ریاست بن جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کے رکن اس لئے شور شراب کر رہے ہیں کہ ان میں بیشتر نیب میں مطلوب ہیں۔ ملکی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں ۔ سندھ کی عوام پر سالوں سے حکمرانی کرنے والی جماعت نے عوام کو بوکھ افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ترقیاتی کاموں کے نام پر اپنے ہی لوگوں نوازا گیا ،کراچی میں عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے سمندر کے کنارے پر رہتے رہنے والی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کی عوام کا پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں