آرٹس کونسل کراچی سندھ ھکومت سے کروڑوں روپے کے بجٹ حاصل کرکے ادیبوں ، فنکاروں کے بجائے اپنے پیٹ بھر رہے ہیں، حمید بھٹو
سندھ حکومت فوری طور پر آرٹس کونسل کراچی کو سالانہ فراہم کردہ کروڑوں روپے کی بجٹ اور فنڈز بند کرنا چاہئے
اتوار 16 دسمبر 2018 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آرٹس کوہنل میں سندھ کی جانب سے دی جانے والی بجٹ اور فنڈز کے باوجود سندھ کے فنکاروں، ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کو ممبرشپ نہیں دی جارہی، آرٹس کونسل کے صدر کو متعدد بار یاد دہانی کرانے کے باوجود سندھ کے ادیبوں، شاعروں، فنکاروں کو ممبرشپ اور حق رائے دہی سے محروم رکھا گیا، مذکورہ عمل کے خلاف اب اعلی عدلیہ سمیت سندھ کے وزیر علی سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ اور سیکریٹری ثقافت اکبر لغاری سے عنقریب ملاقاتیں کرکے آرٹس کونسل کراچی کو فراہم کی جانے والی بجٹ/گرانٹس سے متعلق شفاف انکوائری کرانے اور فنڈز کی خورد برد کے حوالے سے میٹنگ کرکے آرٹس کونسل کراچی کی انکروچمنٹ مافیا کے خلاف آواز بلند کیا جائے گا جبکہ سندھ اسمبلی میں ممبران کی توسط سے آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی کرپشن اور سندھ کے فنکاروں، ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کی ممبرشپ نہ ہونے سے متعلق احتجاج کرتے ہوئے آواز بلند کی جائے گی جبکہ آرٹس کونسل کے ہونے والے انتخابات میں فن اور ادب سے وابتہ فنکار برادری سیاہ پٹیاں بازں پر باندھ کر شرکت کرکے ممبران کو ایک یاداشت نامہ پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا کلچرڈیپارٹمنٹ فنکاروں اور ادیبوں کی مالی مدد اور علاج کروا رہا ہے، کلچرڈیپارٹمنٹ کی کمیٹی میں آرٹس کونسل کراچی کاصدر ممبر ہونے کی وجہ سے کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فنکاروں کو ملنے والے فنڈز کا کریڈٹ بھی آرٹس کونسل کراچی کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کرتا رہتا ہے جو کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کا صدارتی امیدوار ہمیشہ خود کو سندھ کا فرزند کہنا اورفخر سے نیا سندھی ہونے سے متعلق بلند و بانگ دعوے کرتا رہا ہے ، لیکن سندھ کے ہزاروں حقیقی فنکاروں، شاعروں ، ادیبوں اورصحافیوں کیلئے آرٹس کونسل کراچی میں ممبر شپ کے دروازے بند کررکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کی سات ہزار سے زائد ممبرشپ کی فہرست میں سندھ کے فنکار، شاعر،صحافی دو سو بھی نہیں ہیں، جو کلچر انکروچمنٹ مافیا کی ذہنی پسماندگی اور سندھ سے جھوٹی وفاداری کی دعویداری کے مترادف ہے، سندھ میں رہنے والے بالخصوص کراچی میں سکونت پذیر تمام زبانوں کے حامل فنکاروں کو آرٹس کونسل کراچی میں ممبر شپ ملنی چاہئے جبکہ گذشتہ دس برسوں سے ہونے والی سندھی کلچر کانفرنس اور پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں کی کانفرنسز منعقد کرنے کے محض اعلانات کئے گئے اور ان اعلانات پر کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کو پروموٹ کرنے والے چند پروگرامز محکمہ کلہچر کی جانب سے منعقد کئے گئے ، ان پروگراموں کے انعقاد میں آرٹس کونسل کامحض جگہ دینے کے علاوہ کوئی بھی کردار نہیں ہے۔ اجلاس میں ابراہیم خشک. لطیف منو. شبیراں چنا، اعجاز برڑو، حیدر قادری، جاوید اختر ناز، واحد لاشاری، نور علی شاہ، نادیہ چنا، تانیہ حسین، امجد عیسانی، عبدالمنان عباسی، باری ابڑو، نادیہ حسین، صفدر عباسی، وسیم مشتاق، ذوالفقار راہی، سیدہ تبسم ، اکبر زنگیجو، اصغر جونیجو، وفا دلدار، میر محمد ملاح، اے آر جمالی، سدھیر میرالی، بشارت عباسی، عمیر بھٹو، عبدالسمیع، امر کیٹوی، صفدر عباسی، شازیہ علی، کرن اینجل، شبیر لاکھو، بابر علی، لطیف نامی، نیاز جانی، صابر علی قریشی، نعیم بلوچ، لطیف حیدر خاصخیلی، وفا دلدار، جگر جلال، حمید صابری، خالد شاہ، محمد صدیق، ناشاد عبدالرزاق، شہزاد قادری، ذوالفقار راہی، نظام کھیڑو، زارا علی، سلیم جان، علی شیر جتوئی، ڈاکٹر ندیم، فاروق کرن، منیر پٹیل، لیاقت وگھیو، منور چنا، ممتاز چانڈیو، علی رضا سہتو، باری ابڑو،گل حسن لاکھو، علی حسن ودیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں متفقہ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ آرٹس کونسل میں سندھ کے فنکاروں، شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں کو ممبرشپ دی جائے اور آرٹس کونسل انتظامیہ کی جانب سے کی گئے بے قائدگیوں سے متعلق پریس کانفرنس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی کا گاڑی سستی کرنے کا اعلان
سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ
منعم ظفر کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات،عوامی نمائندوں کے مسائل پر گفتگو
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
امن وامان میں ناکامی پر بلوچستان حکومت مستعفی ہوجائے، جے یوآئی
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
ماہی گیروں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ منصوبہ بندی کا جلد اعلان کریں گے، سید نجی عالم
شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کررہے ہیں ..
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم ..
سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
سیکریٹری صحت سندھ جریحان اقبال بلوچ نے خسرہ کے ردعمل سے متعلق اجلاس کی صدارت کی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف