سیوریج مسائل میں گھرے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،چیئرمین بلدیہ شرقی

منگل 18 دسمبر 2018 19:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ شہریوں کے ہر شہری مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر اسے حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ضلع شرقی میں زیادہ تر ایسے مسائل کا سامنا ہے جو کہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ہیں لیکن اس سے چشم پوشی اختیار کرنے کے بجائے اسے اپنے تئیں حل کرنے کے ساتھ متعلقہ اداروں کی معاونت سے بھی حل کروا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 25 گلشن اقبال میں ٹائم اسکوائر سے ڈسکو بیکری سے متصل سڑک پر سیوریج لائین کی تنصیب کے کام کے معائینے کے دوران کیا اس موقع پر مکینوں اور دکانداروں نے سیوریج کے مسئلے کو حل کروانے پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے گندگی میں زندگی گزارنے میں مجبور تھے مگر چئیرمین بلدیہ شرقی کی کوششوں سے آج یہ مسئلہ حل ہونے کی جانب گامزن ہے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر مزید کہا کہ کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جنہیں فوری حل کرنے میں دشواریاں درپیش ہوتی ہیں اسی لئے اس میں تاخیر ہو جاتی ہے لیکن جو مسائل براہ راست ہمارے دائرہ اختیار میں آتے ہیں انہیں حل کرنے کے سلسلے میں دیر نہیں لگاتے ہیں حالانکہ ہمارے پاس بھی وسائل کم ہیں انہوں نے اس موقع پر مکینوں کو یقین دلایا کہ جو بھی وسائل دستیاب ہیں انہیں شہریوں کے مسائل حل کرنے میں استعمال میں لایا جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ واٹر بورڈ اور بلدیہ شرقی کے افسران بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں