ملک اور عوام کو نقصان پہچانے والے عمران نیازی کی پارٹی کے بخل بچے ہیں‘ لیاقت آسکانی

پی ٹی آئی کی حکومت اندھوں میں کانہ راجہ کے مترادف ہے‘نالائق حکومت نااہلی پر پردہ پوشی کیلئے عوام کو گمراہ کررہی ہے‘ علی احمد جان ‘مشترکہ بیان

بدھ 19 دسمبر 2018 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر و ایم پی اے لیاقت علی آسکانی ،کراچی ڈویژن کے نائب صدر سردار خان ،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کراچی ڈویژن شکیل چوہدری،جنرل سیکریٹری علی احمد جان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی بھوکلاہٹ سے محسوس ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے آخری دن چل رہے ہیں جس طرح پی ٹی آئی کے نالائق وزرا کی چیخیں سنائی دے رہی ہے اس سے ان کی ہچکچاہٹ کا باخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کے بجائے پی ٹی آئی کی نالائق حکومت اپنی نااہلی پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ آئی بائی شائیں کرنے سے عوام اور ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آنے والی تبدیلی پیپلز پارٹی کیخلاف کوئی انوکھی روایت نہیں ۔ تحریک انصاف اپنی وفاقی طاقت عوام کی فلاح وبہبود پر لگانے کے بجائے مخالفین کی آواز دبانے میں صرف کررہے ہیںاور اداروں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بڑے بڑے حاکم،جابراور ظالم حکمران اپنا اقتدار قائم نہیں رکھ سکیں تو یہ اچانک بننے والے لیڈر کس کھیت کی مولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اندھوں میں کانہ راجہ بنا بیٹھے ہے جن کی اپنی صفوں میں قائم ملک اور عوام کو نقصان پہچانے والے لوگ عمران نیازی کے بخل بچے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انصاف کا عمل بھی عجیب ہوتا جارہا ہے کہ غلط کو غلط کہنے والے اور غلط کا ساتھ نہ دینے والوں کو ملک وقوم کا مجرم بنایاجارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی حکومت کی چالاکیاں ان کو مایوس کرینگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں