تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم فریم میں مکمل کرنے پر توجہ مرکوز ہے ،چیئرمین بلدیہ غربی

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) بلدیہ غربی کی تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم فریم میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے معیار اور کوالٹی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں اراکین کونسل سے میٹنگ کے دوران کیا میٹنگ میں بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اراکین کونسل نے بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کرنے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندے عوا می آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیف کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہیںچیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذ یر عوام کو سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے جس کی تکمیل کیلئے تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جاچکا ہے جن کی جن کی بروقت تکمیل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا جبکہ بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاری کاموں میں اراکین کونسل کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے تمام جاری کاموں کی مانیٹرنگ کیلئے انجینئرز تعینات کرکے ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال اور انہیں ٹائم فریم میں مکمل کرنے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی میں جاری کاموں کے حوالے سے چیئرمین کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں