وفاقی حکومت سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کا مکمل حصہ دے،محمد حسین محنتی

صوبائی حکومت این ایف سی ایوارڈ کو کرپشن کی نذر کرنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے میں گڈگورننس کو یقینی بنائے، امیر جماعت اسلامی سندھ

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے م-حمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کا مکمل حصہ دے، صوبائی حکومت این ایف سی ایوارڈ کو کرپشن کی نذر کرنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے میں گڈگورننس کو یقینی بنائے،این ایف سی ایوارڈ سے لیکر پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سے صوبوں میں بدگمانیاں اور مسائل پیدا ہوتے ہیں،سندھ حکومت سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر مگر این ایف سی ایوارڈ سمیت سندھ کے مفاد کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک انقلابی، دینی ودعوتی تحریک ہے جو معاشرے کی اصلاح کے ساتھ بندوں کے سیرت وکردار کی تعمیر اور اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے زور دیا کہ ذمہ داران جماعت اسلامی کی دعوت وپیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، دریں اثناء انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کی والدہ اور شہداد پور پریس کلب کے جنرل سیکریٹری رمضان پہنور کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں