دنیا دھوکہ کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ہے،انسان کی اصل کامیابی آخرت اور منزل جنت کا حصول ہونا چاہئے،محمد حسین محنتی

بدھ 23 جنوری 2019 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جو فرد دین کا کام کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی دنیا و آخرت دونوں بہتر کردیتا ہے۔ دنیا دھوکہ کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ انسان کی اصل کامیابی آخرت اور منزل جنت کا حصول ہونا چاہیے۔ آپا قمر جلیل نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کیلئے وقف کردی تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان آپا قمر جلیل کی وفات پر ان کے گھر لواحیقین سے تعزیت کے موقع پر کیا۔ مرحومہ کے شوہر اور سابق ناظم شعبہ دعوت و تبلیغ جماعت اسلامی سندھ محمد جلیل خان اور ان کے صاحبزدگان محمداطہر،ابوالاعلیٰ سمیت دیگر عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد حسین محنتی نے کہا کہ مرحومہ نے معاشرے کی اصلاح، نسل نو کی تربیت خاص طور پر خواتین اسلام کو دین سے جوڑنے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے بڑا کردار ادا کیا ۔

انہوں نے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء صوبائی امیر نے تحریک اسلامی پاکستان کے دفتر کا دورہ اور مرکزی امیرسید زاہد حسین سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے آپس میں نیکی و تقویٰ کے کاموں میں تعاون کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سوسائٹی کے صدرڈاکٹراخترحسین قریشی،حافظ محمد کامران اورجماعت اسلامی کے مقامی رہنما مصدق علی ودیگر بھی ساتھ موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں