مضافاتی علاقوں کو شہری علاقوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پرعزم ہیں، جان محمد بلوچ

جمعرات 24 جنوری 2019 18:06

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ماضی میں بلدیاتی سطح پر ملیر کو نظر انداز کیا گیا، بلدیہ ملیر کے مضافاتی علاقوںکو شہری علاقوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں، ترقیاتی کاموں کی مد میں ملنے والے فنڈز عوام کی امانت ہیں انہیں عوام کی فلاح و بہبود اور ملیر کی تعمیر و ترقی کیلئے خرچ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 4 مجید کالونی وارڈ 2 کی مختلف گلیوں میں پیور بلاک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ ملیرعبدالخالق مروت، یوسی چیئرمین فیروز خان، اراکین کونسل بلدیہ ملیر محمد رحمان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیور بلاک کی تنصیب میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپروائی نہ برتی جائے، بلدیہ ملیر میں جاری ترقیاتی کاموں کیلئے معیاری میٹریل استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں