امتحان میں نقل پر ڈائریکٹر اسکول کراچی کا چیئرمین میٹرک بورڈ کو خط

کورنگی میں 2افراد نقل کرا رہے تھے، دونوں افراد کو پولیس کے حوالے کیا لیکن پولیس نے دونوں کو چھوڑ دیا،یار محمد بلیدی

اتوار 12 مئی 2024 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) امتحان میں نقل کے حوالے سے ڈائریکٹر اسکول کراچی یار محمد بلیدی نے چیئرمین میٹرک بورڈ کو خط لکھ دیا۔یار محمد بلیدی نے خط میں کہا ہے کہ گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی میں 2 افراد نقل کرا رہے تھے، نقل کروانے والوں میں سے ایک پولیس اہلکار اور دوسرا اے ایس ایف کا انسپکٹر تھا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اسکول کراچی نے کہاکہ نقل کروانے والا پولیس اہلکار امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کا بھائی تھا، امتحانی مرکز سے دونوں افراد کو نکالنے کی کوشش پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کو پولیس کے حوالے کیا لیکن پولیس نے دونوں کو چھوڑ دیا۔یار محمد بلیدی نے کہاکہ چیئرمین میٹرک بورڈ کو واقعے سے آگاہ کیا ہے اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں