نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی 20 انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزیدتین میچز کا فیصلہ

اتوار 17 فروری 2019 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر چوتھے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی 20 انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ آپریشن واریرز نے آئی ٹی ٹائیگرکو 9 وکٹوں سے شکست دی اور محمداحسن مین آف دی میچ قرار پائے اور باآسانی یہ میچ جیت لیا آئی ٹی ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں پر 117 رنز اسکور کیانوید خرم نے 4 چوکوں کی مدد سے 30 نوید عالم نے 4 چوکوں کی مددسے 22 رنز بنائے جبکہ عبدالرحمن اور محمد برہان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجواب میں آپریشن واریرز نے باآسانی 10 اوورز قبل ایک وکٹ کی نقصان پر مطلوبہ اسکور مکمل کیا محمد احسن نے شاندارکھیل کا مظاہر کرتے ہوئے 14 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر شاندار85 رنز کی انگیز کھیلی محمدبرہان نے 4 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پرکھیلے گئے دوسرے میچ میں اعتماد گروپ نے لیگل لجینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور وسیم اقبال مین آف دی میچ اپنے نام کیا اعتماد نے ٹاس جیت بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیگل لجینڈ ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیا میرزا قاسم بیگ نے بہترین کھلتے ہوئے 13 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 96 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ انیل شیرعلی نے 25 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں اعتماد گروپ نے مقررہ اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر جیت اپنے نام کرلی وسیم اقبال نے 53 محمدفرحان نی48 رنز کی شاندار انگیزکھیلی جبکہ میرزا قاسم بیگ اور سید احسن علی نے 2-2 وکٹیں حاصل کی۔

ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں کمپلائنس گروپ نے سی ایم جی تھنڈر کو 9 وکٹوں سے شکست دی اس میچ کے مین آف دی میچ عدیل انجم قرار پائے کمپلائنس گروپ نے ٹاس جیت کر سی ایم جی تھنڈر کو کھیلنے کی دعوت دی سی ایم جی نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکورکیامحمدانوار نے 3 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 51 دیلاور میرزا نے 6 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے جبکہ حسن اکرم نے 3 عدیل اور علی زرشاہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کی جواب میں کمپلائنس گروپ نے ایک وکٹ کے نقصان پر چار اوورز قبل مطلوبہ اسکور مکمل کیا عدیل انجم نے شاندار کھیل کا مظاہرکرتے ہوئے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 80 مدثرشیخ نے 8 چوکوں کی مدد سے 55 رنزبنائے۔

امپائرنگ کے فرائض محمدیونس ، شاہد اسلم، نذیربٹ، محمداصغر، اعلے حیدر اور طاہر رشید جبکہ اسکورسید افرسیاب عالم ،جیندافضال اور مسعود فرید نے ریفرزکے فرائض سلمان حسین کاظمی ، عمران جاوید اور عرفان الدین نے سرانجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں