-ملکی تاریخ میں پہلی بارتھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا
ٓاینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ نے کوئلے سے بجلی پیدا کرکے کامیابی سے نیشنل گرڈ میں پمپ کردی
منگل 19 مارچ 2019 21:18
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ملکی تاریخ میںپہلی بار تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر سے بجلی کے الیکٹران کو پیدا کیا گیا ہے۔ تھر میں 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر نے ملک کے انرجی کے منظرنامے کو یکسر تبدیل کردیا ہے جو پاکستان میں توانائی کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے بجلی کی پیداوار کیلئے غیر ملکی ایندھن پر پاکستان کے انحصار کو ختم کردے گا۔
کمپنی سے جارے اعلامئے کے مطابق اینگرو پاور جین تھرلمیٹڈ (EPTL) چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے ابتدائی منصوبوں میں سے ہے جس نے اپریل 2016میں فنانشل کلوز کے بعدمقامی کوئلے سے چلنے والے 660میگاواٹ پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کیا۔اس منصوبے میں چائنا مشینر ی انجینئرنگ اور ایچ بی ایل اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈکے اہم شراکت دار ہیں۔ اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ بجلی کی پیداوار کیلئے سالانہ 3.8ملین ٹن کوئلے استعمال کرے گی جواس کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ کمپنی کے 330میگاواٹ کے دونوں یونٹس جون 2019میں کمرشل آپریشن شروع کردیں گے۔اینگرو انرجی کے دونوں منصوبوں مائننگ اور پاور پراجیکٹس سے ملک کو اوسطاً1.6ارب ڈالر کے قیمتی زرِ مبادلہ کی سالانہ بچت ہوگی ۔660میگاواٹ پاور پلانٹ میں کوئلے کو جلانے کیلئے کمپنیCirculating Fluidized Bed(CFD)کا استعمال کرے گی۔کمرشل آغاز کے بعد پلانٹ 282کلومیٹر طویل اور500کلوواٹ کی ڈبل کواڈبنڈل ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے مٹیاری میں موجود نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردے گا۔ اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے صدر غیاث خان نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا آغاز پورے پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہے۔اینگرو کی یہ کاوش ایک دہائی پر مشتمل ہے جب ہم نے اس منصوبے کیلئے 2009پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا آغاز کیا۔ 660میگا واٹ کے پہلے یونٹ کی نیشنل گرڈ سے منسلکی قومی اہمیت کے اس منصوبے کی بروقت تکمیل اینگرو کی انجینئرنگ ایکسلنس کیلئے ایک امتحان ہے جو مستقبل میں ملکی توانائی سیکیوریٹی کو یقینی بنائے گی۔اس موقع پر اینگرو انرجی لمیٹڈ اور اینگروپاور جین تھر لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسن ظفر سید نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے اینگرونے نہ صرف تھر کے وعدے کو پورا کیا ہے بلکہ تکنیکی اعتبار سے اس تصور کا عملی مظاہر ہ کیا ہے کہ تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر توانائی کی پیداوار کیلئے موزوں ہیںجو نہ صرف ملک کیلئے دور رس اقتصادی فوائد لا سکتے ہیں بلکہ درآمدی ایندھن پر ملکی انحصار کو کم کرسکتے ہیں۔میں اس موقع پر اپنے شراکت داروں اور اسپانسرز کا نہات مشکور ہوں جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میںہمارا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے یونٹ کے گرڈ سے منسلک ہونے سے ہم نے نہ صرف قوم سے کیا ہواوعدہ پورا کیا ہے بلکہ تھر کول منصوبوں جن میں مائننگ اور پاور پلانٹس شامل ہیں کی حتمی کمیشننگ جو جون2019میں متوقع ہے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں ۔اس موقع پر سندھ اینگرو کول مائننگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ابوالفضل رضوی نے کہا کہ میں EPTLکی مینجمنٹ کوپہلے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ منسلک کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے پہلے ہی EPTLپلانٹ کو کوئلے کی ترسیل شروع کررکھی ہے ۔ اب ہم پاکستان کو اقتصادی اور توانائی کے طور پر مضبوط بنانے کیلئے اپنی ترسیل کو مزید بہتر بنائیں گے۔#کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے پیچھے نفرتوں اورقوم کو تقسیم کرنے کی کہانی تھی،مراد علی شاہ
اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری کردی
فلمساز امتیاز علی فلم’’ امر سنگھ چمکیلا ‘‘کی کامیابی پر بہت خوش
9 مئی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں، ملک دشمنی ہے۔بلاول بھٹو ..
عیدالاضحی پر ملازمین کو عید بونس دلوانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کریںگے،سی ای ا و نفٹ
روز بروز بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہریوں کی بھی پریشانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،بلال سلیم قادری
ایم کیو ایم پاکستان ضلع کوئٹہ کے کارکنان غلام عزیز کھیتران اور محمد شاہ اچکزئی کے انتقال پر ڈاکٹر خالد ..
جماعت اسلامی کے وفد کی ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات ،ْ مسائل حل کرنے کا مطالبہ
سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 کے خلاف ایک مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی
ورلڈ تھلیسمیا ڈے کے موقع پر سیلانی بلڈ بینک اینڈ تھلیسیما سنیٹر کے تحت تھلیسیما میں مبتلا بچوں اور انکے ..
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سزا ملنی چاہیے، حافظ طاہرمحمود اشرفی
-
گوادر میں حجام کی دکان میں کام کرنے والے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بغاوت تھی ،حملوں کا اصل مقصد جمہوریت کاخاتمہ ، آئین کی پامالی اور فرد واحد کی بادشاہت اور آمریت قائم کرنے کا مذموم منصوبہ تھا، ، وزیراعظم شہبازشریف
-
خانیوال، بھڈیاں والی پل کے نزدیک نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
-
190ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے، ہمیں کسی کی ہدایات کی ضروت نہیں، دفترخارجہ کا امریکا کو جواب
-
کیا وجہ ہے ایک سال گزرنے کے باوجود 9 مئی کے مجرموں کو سزا نہ مل سکی، وزیراعظم
-
تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی واحد حل ہیں،شبلی فراز
-
پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے بعد رہائی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
9 مئی کے پیچھے نفرتوں اورقوم کو تقسیم کرنے کی کہانی تھی،مراد علی شاہ